لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مس عالیہ نیلم نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا ہے ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیف جسٹس عالیہ نیلم سے انکے عہدے کا حلف لیا ۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان کاایک اور نیاشاہکار ، گاڑی کے فیچرز اور قیمت بھی سامنے آگئی

لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسٹس عالیہ نیلم کو سلامی پیش کی۔جسٹس عالیہ نیلم ایک ممتاز قانون دان ہیں اوران کا کیرئیر 2 دہائیوں سے زائد پر مشتمل ہے۔ جسٹس عالیہ نیلم نے 1996 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا۔ جسٹس عالیہ نیلم کو آئین، قانون، وائٹ کالر کرائم، دیوانی، فوجداری، انسداد دہشت گردی کے قوانین، نیب، بینکنگ جرائم پر خصوصی مہارت حاصل ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔ انہوں نے 16 مارچ 2015 کو بطور مستقل جج حلف اٹھایا۔ جسٹس عالیہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی عدالت کی پہلی خاتون ایڈمینسٹریٹو جج بھی رہ چکی ہیں۔

Related Articles