گورنر سندھ کی تبدیلی کے لئے کسی نے ہم سے بات نہیں کی، مرتضیٰ وہاب

گورنر سندھ کی تبدیلی کے لئے کسی نے ہم سے بات نہیں کی، مرتضیٰ وہاب

(مشتاق سرکی)

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کراچی سمیت صوبہ سندھ کو ترجیح نہیں دیتے۔

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آزاد ڈیجیٹل کیساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ کراچی شہر کی ترقی میں مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو ایم کیو ایم کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا چاہئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو وفاق نہیں سنبھال سکتا ،ہمارے حوالے کیا جائے۔ گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے لئے کسی نے ہم سے بات نہیں کی اور نہ ہی کسی بشیر میمن نام پر کوئی اتفاق ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

مئیر کراچی نے امیر جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم نے دھرنوں کی سیاست سے جماعت اسلامی کو نقصان پہنچا کر اپنے آپ کو فائدہ دیا اور جماعت کے امیر بن گئے۔میں کراچی کی ترقی کے لئے تمام مخالفین کے پاس جانے کے لئے تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی میں کوئی بھی سسٹم نہیں چلتا ہے، میں خود سسٹم ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس امیر ہانی مسلم نے سندھ بھر کے ایریگیشن سسٹم کو واٹر کمیشن کے نام پر تباہ کیا اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کراچی کو خوب نقصان پہنچایا۔ کراچی میں پانی چوری مافیا بڑا مضبوط ہے، ہم اس کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *