ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، ایف بی آر

ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، ایف بی آر

اولمپئن ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر نے وضاحت جاری کر دی۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ اولمپئن ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم ٹیکس یا ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا قومی ہیرو ارشد ندیم کے متعلق اہم فیصلہ

انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس قوانین میں اولمپک کھیلوں میں حاصل کئے گئے انعامات پر ٹیکس کا ذکر نہیں ہے۔ارشد ندیم قومی ہیرو ہے اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 156 کے تحت پرائز بانڈ، لاٹری کے تحت حاصل کئے گئے پرائز پر ٹیکس ہے۔اس کے علاوہ کوئز مقابلوں میں حاصل کئے گئے انعام اور کمپنیوں کی طرف سے دیئے گئے سیل پروموشنز پر ٹیکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *