خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے عمران خان فتنے کو ختم کرنا ہوگا، وفاقی وزیر امیر مقام

خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے عمران خان فتنے کو ختم کرنا ہوگا، وفاقی وزیر امیر مقام
(عرفان خان)

وفاقی وزیر اورمسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صدر انجینئر امیرمقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اگر امن اور ترقی چاہتے ہیں تو عمران خان کے فتنے کوختم کرنا ہوگا۔ خیبر پختونخواحکومت کے گندم، ادویات، جنگلات اور انصاف کا روز کی تحقیقات کا ایف آئی اے اور نیب سے کرا ئینگے تاکہ ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آجائے۔

9 مئی کے بعد عمران خان 14 اگست کو 9 مئی بنانا چاہتے ہیں جرائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے 14 اگست کو صرف پاکستان کے ایجنڈے سے مسلم لیگی ورکر منا دیں عمران خان نے پہلے سائفر پھر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا پھر 9 مئی، آئی ایم ایف اور معیشت کے خلاف کام اور اب دوبارہ 14 اگست کو کچھ کرانا چاہتے ہیں اگر اتنا شوق ہے اپنے بیٹوں کو لندن سے لا کر آگے کرا دے پھر ہم جائیں گے۔ خیبر پختونخوا مسلم لیگ کے پارٹی عہدیداران، ممبران، ٹکٹ ہولڈرز سے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے خطاب کیا۔

اجلاس میں 36اضلاع کی نمائندوں نے شرکت کی 10 بجے سے سات بجے تک جاری رہا ہر ضلع کے نمائندگی ہوئی عہدے داران نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اجلاس میں مرکزی قائدین اقبال ظفر جھگڑا، سردار محمد یوسف و صوبائی قائدین ضلعی اورتحصیل عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پارٹی کے مختلف ونگز خواتین، وکلا، یوتھ، ایم ایس ایف اور اقلیتی ونگ کی بھی نمائندگی بھرپور رہی۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *