لاہور: پنجاب حکومت نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر، گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کا نام اب “گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال” رکھ دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ یہ اقدام ارشد ندیم کی فرانس اولمپکس میں جیولن تھرو میں حاصل کردہ پہلے گولڈ میڈل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ میڈل پوری قوم کے نام کرتا ہوں: ارشد ندیم
انہوں نے کہا کہ “ارشد ندیم نے 32 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل دلایا، جس پر ملک کو فخر ہے اور ان کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہسپتال کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔” خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ارشد ندیم کی واپسی پر ایک شاندار استقبال بھی کرے گی، جو ان کی شاندار کامیابی کا اعتراف ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس سے ہسپتال کا نام اب “گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال” ہوگا۔