بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف اور سابق سفارتکار کا ارشد ندیم پر فلم بنانے اور کتاب لکھنے کا اعلان

بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف اور  سابق سفارتکار کا ارشد ندیم پر فلم  بنانے اور کتاب لکھنے کا اعلان

بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف، کالم نویس اور سابق سفارتکار عمران ملک کا اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان کر دیا ۔

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے اور جیولن تھرو میں اولمپک ریکارڈ توڑنے والے مایہ ناز قومی ہیرو ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کی کامیابی کواقوام عالم میں بہت سراہا جارہا ہے اور ان کی اس عظیم کامیابی کی وجہ سے پاکستان کو بھی دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی ہے، اس فتح نے پاکستان کو وہ مقام دلایا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب اور فلم موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کی ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر، گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کا نام اب “گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال” رکھ دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ یہ اقدام ارشد ندیم کی فرانس اولمپکس میں جیولن تھرو میں حاصل کردہ پہلے گولڈ میڈل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ارشد ندیم نے 32 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل دلایا، جس پر ملک کو فخر ہے اور ان کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہسپتال کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔” خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ارشد ندیم کی واپسی پر ایک شاندار استقبال بھی کرے گی، جو ان کی شاندار کامیابی کا اعتراف ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس سے ہسپتال کا نام اب “گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال” ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *