پنجاب اسمبلی: ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پنجاب اسمبلی: ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پنجاب اسمبلی میں پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل لانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پیرس اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی کامیابی پر سیاسی، سماجی، شوبز شخصیات اور کرکٹر سمیت سب ہی جشن منا رہے ہیں، ایسے میں پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں، ارشد ندیم کی کامیابی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا، ارشد ندیم عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کر چکا ہے ۔

متن میں کہا گیا کہ ارشد ندیم غریب گھر اور چھوٹے ضلع سے تعلق رکھتے ہیں،  غربت اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے نہیں بلکہ عزم و جذبہ سے کامیابی حاصل کی ، ارشد ندیم نے ایشیا کی سطح پر بھی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے لہذا اسے قومی ہیرو قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی تھی، جس میں کہا گیا  یہ ایوان ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے، ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل کی کمی اور راہ کی دشواریاں راستہ نہیں روک سکتی۔

8 اگست کو ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا، جبکہ یہ پاکستان کا انفرادی طور پر پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *