اسلام آباد میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی کے سلسلے میں لگنے والے اسٹالر پر باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ سٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، باجے بیچنے اور خریدنے والے شہریوں کو ابتدائی طور پر آگاہی دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، شہریوں کے ذہنی سکون میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *