سکھر میں باگڑجی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤ ں میں اراضی تنازع پر مسلح تصادم کے باعث سات ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں ڈاکوؤں میں 3حقیقی بھائی بھی شامل ہیں ، ڈاکوؤں کے مابین لڑائی کے دوران علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گروہوں کے درمیان زمین پر پرانا تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
ہلاک ہونے والے ڈاکو قتل، ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ دونوں جرائم پیشہ عناصر کا تعلق جتوئی برادری کے 2گروپوں سے ہے۔
یہ بھی ہڑھیں: قوم کیلئے شہید ہونیوالے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،عمر ایوب