سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تین ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی اپیلیں منظور کر لیں اورلاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ 2-1 کی اکثریت سے بحال کر دیا جس پر جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کیا۔
عدالت نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کیا اورمسلم لیگ ن کے اراکان قومی اسمبلی ذوالفقار احمد ، عبد الرحمان اور اظہر قیوم ناہرا کو بحال کر دیا ۔