16 اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

16 اگست سے پیٹرول کی  قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر پر بڑی کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 15 اگست کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو پیش کی جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزیر خزانہ اور وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کی ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

رواں ماہ کے اوائل میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے ہوگئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 10 روپے 86 پیسے کمی سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے کمی سے 160 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اگست کی پہلی ششماہی کے لیے نئی قیمت 177 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *