معروف پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ نے ریسکیو آپریشن میں دوسروں کو بچانے والے خود ریسکیو آپریشن میں جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مراد سدپارہ جو براڈ پیک مہم کے دوران سر پر چٹان لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
براڈ پیک ریسکیو ٹیم نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے اور اس کی لاش کو جاپانی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سدپارہ گزشتہ ہفتے شدید زخمی ہوئے تھے اور ان کی لاش کو آج بیس کیمپ لے جایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں
سدپارہ نے کے ٹو پر صفائی مہم کی قیادت کی تھی اور کامیابی کے ساتھ کے ٹو سمیت چار چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی اونچائی سے ایک کوہ پیما کی لاش بھی بچائی تھی۔ سدپارہ کی بہادری اور بے غرضی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔