ملک میں جاری مون سون بارشوں کے سبب آبی زخائر اور ڈیمز میں پانی کی سطع انتہائی لیول پر پہنچ گئی

ملک میں جاری مون سون بارشوں کے سبب آبی زخائر اور ڈیمز میں پانی کی سطع انتہائی لیول پر پہنچ گئی

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جاری مون سون بارشوں کے اثرات سامنے آ گئے اور ملک میں آبی زخائر اورتمام ڈیمز میں پانی کی سطح انتہائی لیول کے قریب پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے سبب آبی زخائر اور ڈیمز میں پانی زخیرہ کرنے کی استطاعت انتہائی درجے کے قریب پہنچ چکی ہے، آبی ذخائر بھر گئے ہیں اورڈیمز میں پانی کی سطح بتدریج انتہائی لیول کے قریب ہے۔ ڈیمز اور آبی زخائر میں پانی کے زخائر کے حوالے سے واپڈا کے جاری اعداوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم کے ریزروائر میں پانی کی موجود سطح 1545 فٹ تک پہنچ گئی ہے اورتربیلا ڈیم ریزروائر میں پانی زخیرہ کرنے کی انتہائی سطحی 1550 فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کے ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1210 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور منگلا ڈیم کے ریزروائر میں پانی زخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے۔ چشمہ ڈیم کے ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644 فٹ تک پہنچ چکی ہے اور چشمہ ڈیم کے ریزروائر میں پانی زخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے ۔ اس کیساتھ ساتھ تینوں بڑے ڈیمز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 5 لاکھ9 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا اور تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ18ہزار ایکڑ فٹ ہے اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 12 ہزار ایکڑفٹ ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار700کیوسک ہے جبکہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 57 ہزار 700کیوسک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی کردی

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار500 کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم کے مقام ڈہئے میں پانی کا اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔واپڈا زرایع کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد2 لاکھ 72 ہزار200 کیوسک ہے۔ اور چشمہ بیراج سے پانی کا خراج 2 لاکھ31 ہزار600 کیوسک ہے۔ جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 90 ہزار800 کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام سے ہی پانی کا اخراج 73 ہزار600 کیوسک ہے۔واپڈا زرایع کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 66 ہزار500 کیوسک ہے اورنوشہرہ کے مقام سے ہی پانی کا اخراج 66 ہزار500کیوسک ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *