ملتان میں تعطیل کا اعلان

ملتان میں تعطیل کا اعلان

ملتان کی مقامی انتظامیہ نے حضرت بہالدین زکریاؒ کے عرس کے موقع پر منگل کے روز ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ عرس پر ضلع ملتان میں 13اگست کو عام تعطیل ہوگی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے نوٹیفکیشن جاری کر یا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

خیال رہے کہ سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہائوالدین زکریاؒ کا 785ویں سالانہ عرس کا آج سے آغاز ہوگیا۔

دوسری جانب تونسہ شریف میں حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کے 179ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ عرس کے آخری روز منگل کے دن مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان آفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *