امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الر حمٰن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں میں تمام حکومتیں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدے ختم کئے جائیں اور حکومت ان معاہدوں کو عوام کے سامنے لائے ۔
یہ بھی پڑھیں:نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق
ان کا کہنا تھا کہ ہمارااولین مقصد یہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی فضاء کو بھی برقرار رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی میں ایک اور نشست بڑھ گئی
جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ کے پی کے پہلے ہی دہشت گردی سے متاثرہ ہے ، قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشنز کے حوالے سے جماعت اسلامی نے کبھی حمایت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ امن قائم کرنے کے لئے آپریشنز کر رہے ہیں، اگر امن کے لئے آپریشنز کئے گئے تو امن کیوں نہیں اور اب کیوں صوبے میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔