مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی میں ایک اور نشست بڑھ گئی

مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی میں ایک اور نشست بڑھ گئی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ایک اور نشست بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حلقہ پی پی 133ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ (ن)کے رانا محمد ارشد کو بھی بحال کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار رانا محمد ارشد کامیاب قرار دیدیے گئے ۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے 3 اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی

خیال رہے کہ 15مئی ک ولاہو رہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا تھا۔ پی پی 133ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد 9اپریل کو رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کیا، دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کو 2400ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

editor

Related Articles