فیض حمید کے خلاف ایکشن، معاملہ دور تک جائیگا،فیصل واوڈاکادعویٰ

فیض حمید کے خلاف ایکشن، معاملہ دور تک جائیگا،فیصل واوڈاکادعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک ہی نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کیخلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئےکہنا تھا کہ ان کے خلاف کارروائی کی ابھی شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائےگا۔

یہ ابتداءہے، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بات صرف کرپشن تک محدود نہیں رہے گی ، پاکستان تحریک انصاف کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس گیم کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے۔

آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی عمران اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائےگی۔ ان کا میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے زبردست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کیخلاف کارروائی سے متعلق پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا

جو ملک کو نقصان پہنچائےگا اس کا احتساب ضرور ہونا چاہیے ۔ فیض حمید اور تحریک انصاف ایک ہی نام ہے، ہمیں اس وقت جشن منانا چاہیےکہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی کی طرف جا رہاہے، ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیےکہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں، اب ملک میں احتساب کا عمل صاف صاف نظر آئےگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *