ایران امریکا معاہدے کی میزبانی جمعہ کو جنیوا میں پاکستان کرے گا , وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو خوشخبری سنا دی

ایران امریکا معاہدے کی میزبانی جمعہ کو جنیوا میں پاکستان کرے گا , وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو خوشخبری سنا دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان جمعے کے روز جنیوا میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کی باضابطہ تقریب کی میزبانی کرے گا ان کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں امن کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا نے امن کا ایک تاریخی مرحلہ عبور کیا ہے اور جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائی کے فوری اور مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اس امن عمل کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے اور وہ پوری عالمی برادری کو اس پیش رفت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے ایوان کے ارکان، سیاسی قیادت اور اتحادی جماعتوں کو بھی اس کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ خاندان نے کرپٹو سے کتنے ارب ڈالر کمائے؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ صرف دو ممالک کے درمیان نہیں بلکہ جنگ کے خاتمے اور مکالمے کی فتح ہے۔ انہوں نے اس عمل میں شریک عالمی قیادت کو بھی سراہا۔

وزیرِ اعظم کے مطابق مذاکرات کے اس نازک اور طویل عمل میں قطر کے امیر نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا جبکہ سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت نے بھی سفارتی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن استحکام اور مکالمے کی حمایت کرتا رہا ہے اور یہ معاہدہ اسی وژن کی عملی شکل ہے۔

سیاسی و سفارتی حلقوں کے مطابق جنیوا میں ہونے والی یہ تقریب خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی سفارت کاری میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles