ٹرمپ خاندان نے کرپٹو سے کتنے ارب ڈالر کمائے؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

ٹرمپ خاندان نے کرپٹو سے کتنے ارب ڈالر کمائے؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کی کرپٹو کرنسی منصوبوں سے مبینہ کمائی کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سیاسی و مالیاتی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوری 2025 سے ٹرمپ خاندان نے مختلف کرپٹو منصوبوں جن میں ورلڈ لبرٹی فنانشل ٹرمپ میم کوائن اور دیگر ڈیجیٹل اثاثہ جاتی منصوبے شامل ہیں کے ذریعے مجموعی طور پر کم از کم 2.3 ارب ڈالرز کی آمدن حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے 10 لاکھ سے زائد افراد کو مجموعی طور پر بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کا تخمینہ بھی تقریباً 2.3 ارب ڈالرز بتایا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے اس صورتحال پر مایوسی اور تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 کرپٹو مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ غیر مستحکم سرمایہ کاری رجحانات اور ہائی رسک ڈیجیٹل اثاثوں میں غیر یقینی منافع اس نوعیت کے نقصانات کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے منصوبوں میں ریگولیٹری نگرانی کی کمی بھی سرمایہ کاروں کے لیے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا امریکا کو بھر پور جواب ، 18 اہم امریکی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان الزامات اور مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق سوالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اور ان کے خاندان کے کاروباری معاملات شفاف قوانین کے مطابق چلائے جا رہے ہیں اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا مفادات کا ٹکراؤ موجود نہیں۔

 اس انکشاف کے بعد امریکا میں ایک بار پھر کرپٹو کرنسی ریگولیشن سیاسی اثر و رسوخ اور بڑے کاروباری نیٹ ورکس کے درمیان تعلقات پر بحث شدت اختیار کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles