فیض حمید کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اہم بیان آگیا

فیض حمید کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اہم بیان آگیا

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردارعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری پاک آرمی کا اندرونی معاملہ ہے، قومی اداروں کے معاملات پر نہیں بولتے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سےگفتگو کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب کا صاف وشفاف احتساب ہونا چا ہیے، بتایا جارہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈفیض حمید نے اپنے عہدہ میں ر ہتے ہوئے کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔ اگرانہوں نے کچھ غلط کام کیا ہے تو ان کا ٹرائل ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ کے پی کےنے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق عدالت مجھے بلائے تو ان واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو سب کچھ بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا، جس دن میں نے بتا دیا کہ 9 مئی سے پہلے کیا کروایا جا رہا تھا پھر پتہ لگ جائے گا۔ واقعے سے پہلے کیا اقدامات کئےگئے یہ کیا کروانا چاہتے تھے؟ منصوبہ 9 مئی سے قبل بنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا عدالت مجھ سے پوچھےکہ 9 مئی سے قبل مجھے قید میں رکھ کر کیا کہلوانا چاہتے تھے۔ ان واقعات کے دوران میری موجودگی دکھائی جائے، صرف وارنٹ نکال رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آج تک فوج میں مداخلت نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وزراء کی کارکردگی رپورٹ منگوا لی ہے۔ ٹیم میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، کابینہ میں بھی تبدیلی کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *