صارفین کے لیے بجلی کے پری پیڈ میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ،جتنا بیلنس ہوگا ، اتنی بجلی ملے گی

صارفین کے لیے بجلی کے پری پیڈ میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ،جتنا بیلنس ہوگا ، اتنی بجلی ملے گی

صارفین کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پری پیڈ بجلی میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ نظام صارفین کو موبائل فون بیلنس کی طرح بجلی کا بیلنس لوڈ کرنے اور اپنے بجلی کے استعمال کو خود کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد رمضان بٹ نے بتایا کہ صارفین جتنا بیلنس لوڈ کریں گے، اتنی بجلی انہیں دستیاب ہوگی،انہوں نے وضاحت کی کہ صارف کے اختیار پر ہوگا کہ وہ پیک آؤٹ میں کم بجلی استعمال کر کے بیلنس چھ دن میں ختم کریں یا پھر مہینے تک اسے استعمال کریں۔

چیف انجینئر نے کہا کہ اس مقصد کے لیے بطور پائلٹ پروجیکٹ دو پری پیڈ میٹر علامہ اقبال ٹاؤن میں نصب کیے گئے ہیں تاکہ نظام کی افادیت اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :اسمارٹ میٹر کی نئی قیمت سامنے آگئی،صارفین کیلئے آسان پیکج تیار

انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین کی شکایات، خاص طور پر اوور بلنگ کے معاملات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں، تاکہ بجلی کے بل میں کسی قسم کی غلطی نہ ہو۔

لیسکو کے مطابق اس نئے نظام سے صارفین کو اپنے بجلی کے استعمال کی مکمل آزادی ملے گی اور وہ اپنے بیلنس کے مطابق بجلی کی خریداری اور استعمال کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ کچھ دیگر خدمات کو بھی آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور نظام زیادہ مؤثر اور شفاف ہو۔

پری پیڈ میٹر کے نفاذ سے نہ صرف صارفین کو سہولت ملے گی بلکہ اوور بلنگ اور بجلی کی غیرضروری کھپت میں کمی آ کر توانائی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔

editor

Related Articles