دارلحکومت مظفرآباد کے نلوچھی پل پر کشمیری نوجوانوں نے آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا 80 فٹ لمبا 30 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔.
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر دارلحکومت مظفر آباد میں نلوچھی پل کشمیری نوجوانوں نے آزاد کشمیر کیتاریخ کا سب سے بڑا سبرہلالی پرچم 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا لہرا دیا ہے، قومی پرچم لہرانے سے قبل نوجوانوں نے دومیل سے نلوچھی پل تک ریلی نکالی اور ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ دارالحکومت حکومت کی فضاء کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑے پرچم کو دیکھنے اور اس کے ساتھ اپنی تصاویر بنوانےکے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔