قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینکڑوں ملازمین کو ترقی دیدی گئی

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینکڑوں ملازمین کو ترقی دیدی گئی

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینکڑوں ملازمین کو ترقی دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 270ملازمین کو ترقی دیدی۔ ترقی پانیوالوں میں گریڈ1سےگریڈ20تک کے ملازمین شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 8سال سے میرٹ اور سنیارٹی پر ملازمین کی ترقی نہیں ہوئی تھی۔من پسند افراد کو ترقیاں دی جارہی تھیں۔

تاہم اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنیارٹی لسٹ کی بنیاد پر تمام شعبہ جات کے ملازمین کو ترقی دی ، ترقی پانیوالے ملازمین میںنائب قاصد ،ایل ڈی سی،یو ڈی سی ،اسسٹنٹ،سیکشن آفیسرز ،ڈپٹی سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشت گردوں کے خلاف شہید ہونیوالے 17 پولیس ملازمین کی فیمیلیز کیلئے اہم فیصلہ

اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تعلیم یافتہ ملازمین کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان کیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک ایم فل نائب قاصداور بی اے پاس ڈرائیور ہے ، دونو ں کو ترقی دی جائیگی۔

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر نے میرٹ سنیارٹی اور کارکردگی کی بنیاد پر ترقیاں دی ہیں۔ترقی پانیوالے تمام ملازمین اور افسران نے ٹریننگ سمیت تمام قواعد پورے کیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *