وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی کاردعمل آگیا

وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی کاردعمل آگیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو گزشتہ دنوں ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کے بعد اب تحریک انصاف کی طرف سے وزیر اعظم کی پیشکش پر ردعمل آگیا ہے،پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت میں شریک نہیں ہوگی۔

پارٹی کے ترجمان شیخ وقاص نے کہا کہ وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش دوغلاپن ہے اور اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،شیخ وقاص نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر قید پارٹی چیئرمین نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی ، حکومت کی جانب سے معافی کا مطالبہ حکومتی گھبراہٹ اور فکری دیوالیہ پن کی علامت ہے۔

پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ شرائط کے ساتھ مذاکرات کرنا جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے اور مینڈیٹ چرانے والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں ہوگی۔
پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے کو توہین عدالت قرار دیا اور کہا کہ پارٹی اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لے کر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا مشترکہ مقصد عمران خان کو جیل میں رکھنا ہے، فیصل واوڈا

شیخ وقاص نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں اور جبر کے باوجود عوامی حمایت ختم نہیں کی جا سکتی ، پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن سے غزہ میں فوج بھیجنے کے خفیہ معاہدوں کے بارے میں وضاحت طلب کر لی اور کہا کہ غزہ سے متعلق حقیقت کو کون چھپا رہا ہے؟

پارٹی ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت کے رویے اور خفیہ اقدامات عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچا رہے ہیں پی ٹی آئی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی تاکہ عوامی مینڈیٹ واپس حاصل کیا جا سکے۔

یادرہے کہ تحریک انصاف سے جب بھی حکومتی حلقوں کی طرف سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے تو دوسری طرف سے انکار کردیا جاتا ہے اور بعد ازاں جب غیر قانونی اقدامات پر پکڑ ہوتی ہے تو الزام حکومت پر عائد کیا جاتا ہے کہ جمہوریت نہیں ہے یہ طرز عمل تحریک انصاف کا دوغلا رویہ واضح کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *