محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا ، مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی زیریں سندھ میں تیز ہواوں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے تاہم بالائی خیبرپختونخو اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 17 ، لاہور (ایئرپورٹ) 5،قصور 3 اور سیالکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: ملک میں جاری مون سون بارشوں کے سبب آبی زخائر اور ڈیمز میں پانی کی سطع انتہائی لیول پر پہنچ گئی

بدھ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 48، دالبندین 46 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ کے مطابق بدھ کی رات سے 17 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث نوشہرہ، صوابی، مردان،چارسدہ، پشاور، بونیر، سیدو شریف، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بالاکوٹ، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی/بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *