پا کستان کو باہرسے خطرہ نہیں اپنے اندر دُشمن ہیں ، محمود اچکزئی

پا کستان کو باہرسے خطرہ نہیں اپنے اندر دُشمن ہیں ، محمود اچکزئی

سربراہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو باہر کے نہیں اپنے اندر کے دُشمن سے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ14 اگست کے حوالے سے کانفرنس بلائی جانی تھی، تمام رہنما اپنے اپنے شہروں میں مصروف تھے اس لیے کانفرنس نہ ہو سکی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کی بحالی کے لئے کام کریں، اس لیے ہم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بنیاد رکھی ، ہمارے ساتھ سندھ کی ایک پارٹی شامل ہوئی ہے، ہم جلد سندھ کا دورہ بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 70سال گزر گئے ہم ملک میں فری تعلیم تک نہیں دے سکے، اب تو کرپشن سیاسی جماعتوں میں بھی آگئی ہے، نئے اور جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھتے ہیں، جہاں سب کو ان کا حق ملے کوئی تفرقہ بازی نہ ہو۔

ا نہوں نے کہا کہ انسا نی زندگی میں سب سے بڑی نعمت آزادی جینا ہے، ہم حکمرانی کا حق تو چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے کہ عام لوگوں کو بھی ان کا حق دیا جائے ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ انگریزوں کو ملک سے کیوں نکالا گیا؟۔

حکمرانی کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ سڑکیں نالیاں بنا لیں انگریز ہم سے بہت اچھا کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین کو بیرون ملک سے خطرہ نہیں بلکہ اپنے اندر دشمن ہیں، ہمارے اندر ہی ایسے لوگ موجود ہیں جو پاکستان کو نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں ۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان، آئین اور پارلیمنٹ ہمارے لیے سب سے زیادہ مقدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اندر بھی کرپشن نے پنجے گاڑھ لیے ہیں ، پارٹیوں میں بھی چندے کے نام پر پیسوں کا لین دین کیا جاتا ہے۔

پو چھنا چاہتا ہوں کیا 700 روپے دیہاڑی لینے والا مزدور گھرکیسے چلا سکتا ہے؟۔ اس موقع پر علامہ را جہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی حقیقی آزادی کے تصور سے کوسوں دور ہے ، پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے کاوشیں ضروری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *