سوات میں جیپ گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے مطابق سوات میں تحصیل مٹہ کے علاقے سربانڈہ میں ویگو جیپ سڑکے سے نیچے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کرک میں خوفناک ٹریفک حادثہ، جانی نقصان ہوگیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی۔ جہاں پر زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاشوں اور دیگر زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع نے جیب کے گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں چھ افراد کے موقع پر جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ دیگر 9 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔