سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو ریفرنس دستاویزات فراہمی کے حکم کوچیلنج کردیا گیا

سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو ریفرنس دستاویزات فراہمی کے حکم کوچیلنج کردیا گیا

نیب کی جانب سے سابق وزیرا علی پنجاب پرویز الہی کو انکے خلاف دائر ریفرنس دستاویزات کی فراہمی کے حکم کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی دو رکنی بنچ نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف فوری حکم امتناعی کی استدعا مسترد کر دی اور پرویز الٰہی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے. نیب نے اپیل میں نشاندہی کی کہ احتساب عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے اور احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو گواہوں کے بیانات سمیت دیگر دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا. نیب کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ریفرنس کی دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کی جاسکتی. وکیل کے مطابق احتساب عدالت کا دستاویزات فراہم کرنے کا حکم درست نہیں. اس لیے احتساب عدالت کا دستاویزات فراہم کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *