اسلام آباد جلسہ، شیر افضل مروت کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد جلسہ، شیر افضل مروت کا اہم بیان آگیا

شیر افضل مروت کا کل اسلام آباد میں جلسے سے پہلے کارکنان کیلئے اہم پیغام سامنے آگیا۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کل اتوار کو دو بجے سنگجانی کے مقام پر پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد ہو رہا ہے۔ فی الوقت حالات معمول پر ہیں۔ ہم کل 12 بجے میرے ایف ایٹ دفتر سے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ میرے دفتر پہنچیں۔ہم یہاں سے جلسہ گاہ کے لیے قافلے کی شکل میں روانہ ہوں گے اور پوری استقامت اور اتحاد کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچنا ہے۔ اگر راستے میں کوئی رکاوٹ ہو یا روڈ بلاک ہو تو اس کو بھی کلیئر کرنا ہوگا۔

editor

Related Articles