پی ٹی آئی رہنما حافظ ذیشان رشید نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی رہنما حافظ ذیشان رشید  نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف میں استعفوں کی لائن لگ گئی۔

سینئر رہنما و پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہراور پی ٹی آئی لاہور کے صدر چوہدری اصغر کےمستعفی ہونے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید نے بھی استعفیٰ دیدیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے اہم عہدیدارنے استعفیٰ دے دیا

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ میں نے بطور سیکرٹری جنرل اپنا کام ایمانداری سے کیا اور کوشش کی کہ ہر سطح پر پارٹی کو مضبوط کر سکوں اور کارکنان کیساتھ کھڑا ہوسکوں۔ امید کرتا ہوں ہمارے آنیوالے دوستوں کیساتھ ملکر کام کریں گے۔

حافظ ذیشان رشید نے مزید کہا کہ ہم نے سیاسی جیل کاٹی، خاندانوں نے مشکلات کا سامنا کیا، مشکل حالات مین پارٹی کیساتھ کھڑے رہے اور ہمیشہ پارٹی اور عمران خان کیساتھ کھڑے رہیں گے کیونکہ عمران خان کی جدوجہد اپنی ذات کیلئے نہیں اس ملک کیلئے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *