اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلڈنگ میں فائر اینڈ لائف سیفٹی کے انتظامات نہیں پائے گے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ واقع سیکٹر جی ایٹ، سٹریٹ نمبر 32 کو لایف سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر سیل کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فزیکل معائینے کے بعد بلڈنگ میں فائر اینڈ لایف سیفٹی کے انتظامات نہیں پائے گے۔  نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے اسلام آباد فائر پروینشن اینڈ لائف سیفٹی 2010 کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث آپکی بلڈنگ سیل کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا جہاں سے پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کروایا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکام نے تاجروں کو شناختی کارڈ پر افغانستان میں داخلے سے انکار کردیا

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائم میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا، اس میں براہ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُنکے تمام ایکویٰپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے اور تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئےہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی۔
ذرائع کے مطابق آج کی ریڈ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبر درست نہیں۔

 

 

 

editor

Related Articles