سینئر صحافی کامران شاہد نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے وکلا کیس کو مسلسل لٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ عمران خان کیخلاف آسکتا ہے۔
اپنے پروگرام میں اینکرپرسن کامران شاہد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکلا کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس کو خوامخواہ لٹکایا جارہا ہے۔ جج انتظار کر رہا ہوتا ہے اورعمران خان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ناشتہ کر رہے ہیں۔ کبھی وہ مخالف وکلا کیساتھ لڑ رہے ہوتے ہیں۔ اس سے لگتا ہے کہ فیصلہ عمران خان کیخلاف آسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حافظ ذیشان رشید نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل فیض کی گرفتاری نے بھی عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ویڈیو ملاحظہ کریں: