اجتماعات میں دہشت گردی کا خطرہ ، اسلام آباد میں پولیس کی اضافی نفری تعینات

اجتماعات میں دہشت گردی کا خطرہ ، اسلام آباد میں پولیس کی اضافی نفری تعینات

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اجتماعات میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

شہرکے   داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے جبکہ پولیس نے عوام سے تعاون کےلیے درخواست کی ہے کہ دوران چیکنگ صبر و تحمل سے کام لیں، کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے آج ہونےوالے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگائے جائیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر شیری رحمان کی عمران خان پر سخت تنقید

ذرائع کے مطابق کنٹینرز رکھ کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جائے گا، مری روڈ فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز سڑک کے اطراف رکھ دئیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں جانے والے افراد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے راستوں کا استعمال کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا  ہے ، دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسہ کرنے کے لیے  این او سی بھی جاری کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جلسہ جی ٹی روڈ سنگجانی کے کھلے میدان میں ہوگا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے آنے والے لوگ موٹروے جبکہ اسلام آباد کے رہائشی نیو مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

نوٹیفکیشن میں شرائط رکھی گئیں کہ جلسے کے دوران کاروبار یا سٹرک بلاک نہیں ہوگی جبکہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوگا۔

editor

Related Articles