حماد اظہر کا استعفیٰ منظوری سے متعلق عمر ایوب کا ردعمل آگیا

حماد اظہر کا استعفیٰ منظوری سے متعلق عمر ایوب کا ردعمل آگیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمرایوب نے حماد اظہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے حماد اظہر کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لئے انتھک محنت کی ہے ۔ عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ آپ کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما حافظ ذیشان رشید نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے میری عمران خان تک رسائی نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ کی گئی اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *