پشا ور( ذیشان کاکا خیل )خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان نے کابینہ سے استعفیٰ د ے دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان نے آزاد ڈیجیٹل کے نمائندے ذیشان کا کا خیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کرپٹ نظام میں کابینہ کا حصہ وزیر رہنا میرے لئے ممکن نہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اس وقت صوبہ میں کرپشن کے سرغنہ ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی کے بانی قائد عمران خان کے اصولوں کو اپنے پاؤں تلے روند دیا ہے۔ اس بدعنوان نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتااس لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو استعفیٰ بھیج دیا ہے ، اسے قبول کرنا چاہیے ۔