مودی حکومت میں جعلی ویزا مافیا کا راج، بھارتی نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں

مودی حکومت میں جعلی ویزا مافیا کا راج، بھارتی نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں

دنیا کے مختلف ممالک نے مجرمانہ نیٹ ورکس اور شرپسندی میں ملوث غیرقانونی مقیم بھارتی شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور متعدد ممالک ایسے افراد کو بے دخل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بھارت کے اپنے جریدے دی نیو انڈین ایکسپریس نے کینیڈا میں غیرقانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کی صورتحال کو بے نقاب کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں قانون میں حالیہ تبدیلی کے بعد تقریباً 9 ہزار بھارتی پناہ گزینوں کی ملک بدری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کینیڈین محکمہ امیگریشن نے 9 ہزار بھارتیوں سمیت مجموعی طور پر 30 ہزار افراد کو اسائلم کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے ، جبکہ بعض افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

کینیڈا میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد پناہ کے خواہش مند دیگر بھارتی شہری بھی نئے قوانین کے تحت متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نااہل مودی کے زیراثر بھارت عالمی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بھی ناکام

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے مجرمانہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں قتل اور دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونِ ملک روزگار اور اسائلم کے لیے بھارتی شہریوں کو درپیش مشکلات مودی حکومت کے نام نہاد “شائننگ انڈیا” کے دعووں کی عملی نفی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *