استعفیٰ کیوں دیا؟سابق صوبائی وزیر شکیل خان کھل کربول پڑے

استعفیٰ کیوں دیا؟سابق صوبائی وزیر شکیل خان کھل کربول پڑے

خیبر پختونخوا کابینہ کے سابق وزیر شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور محمود خان کے کارناموں کو بےنقاب کرنے پرپہلے بھی مجھے وزارت سے نکالا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شکیل خان کا پشاور سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ کون سچا اور کون جھوٹا تھا؟ ۔ اس وقت صوبے کے جو حالات چل رہے ہیں لگتا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے۔

سسٹم کوئی اور چلا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک سیکر ٹری تک کا تبادلہ نہیں کروا سکتے اور نہ ہی کوئی سیکرٹری کام کر رہا ہے ۔ شکیل خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذات کے لیے جنگ نہیں لڑ رہا یہ میرے صوبے اور قوم کی جنگ ہے۔

جو بھی کے پی کے سے غداری کرے گا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ سب مل کر اس کو بےنقاب کریں ۔ ا نہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے گڈ گورننس کمیٹی میں ایم این اے جنیداکبر خان کو بھی شامل کروایا۔ لیکن ایک لابی نے جنید اکبر کو کمیٹی سے نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شکیل خان کی برطرفی کے حوالے سے کے پی کے گڈ گورننس کمیٹی کا موقف سامنے آگیا

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مرضی کی کمیٹی بناء کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کوسب اچھے کی رپورٹ دی جاتی ہے ۔ استعفیٰ اس لئے دیا تاکہ کرپٹ عناصر کیخلاف کھل کر کھیل سکوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *