پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا افتتاحی ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگاتاہم محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی کے باعث میچ متاثر ہونے کا خد شہ پیدا ہو گیا ہے ۔
موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ میچ کے پانچوں دن یعنی 21 سے 25 اگست تک بارش متوقع ہے جسکی وجہ سے اسٹیڈیم کی تیاریوں میں مشکلات درپیش ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی میزبانی میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب
میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے جس پچ کو استعمال کیا جائیگا اس پر بھی ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔