ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول

ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول

ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ اور موبائل پیغامات میں اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے اورایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول پوئے ہیں۔

اسرائیل میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یہ ایران کا سائبرحملہ ہے، عوام اس پر توجہ نہ دیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی ٹی وی چینل لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا ، اینکر حیران رہ گئے۔

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیلی پر ایک اور بڑا حملہ کیا جس میں تل ابیب اور حیفہ پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔ ایرانی حملےکے باعث حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر رک گئی اور 3 ملازمین بھی ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر صبح تک حملے جاری رکھیں گے ۔ اس سے قبل پیر کو بھی ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس میں کم ازکم 8 اسرائیلی ہلاک اور 92 زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ جمعہ سے اب تک ایرانی میزائل حملوں میں 24اسرائیلی ہلاک اور 600 زخمی ہو چکے ہیں۔

editor

Related Articles