کرنسی نوٹ ،کرنسی نوٹوں کو عام طور پر کاغذ سمجھا جاتا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے

کرنسی نوٹ ،کرنسی نوٹوں کو عام طور پر کاغذ سمجھا جاتا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے

دنیا بھر میں کرنسی نوٹوں کو عام طور پر کاغذ سمجھا جاتا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، جدید تحقیق اور مالیاتی اداروں کی وضاحت کے مطابق کرنسی نوٹ عام کاغذ سے نہیں بلکہ خاص قسم کے کپاس کے ریشوں سے تیار کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ زیادہ مضبوط اور دیرپا ہوتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے واضح کیا ہے کہ ان کے زیرِ استعمال کرنسی نوٹ سو فیصد کاٹن فائبر سے بنائے جاتے ہیں،یہ مواد عام کاغذ سے بالکل مختلف ہوتا ہے، کیونکہ عام کاغذ لکڑی کے گودے سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ کرنسی نوٹ باریک روئی کے ریشوں یعنی کاٹن لنٹرز سے تیار کیے جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ نئے نوٹ بینک سے نکلتے وقت سخت اور کرارے محسوس ہوتے ہیں، مگر استعمال کے ساتھ ساتھ نرم ہو جاتے ہیں، لیکن اس کے باوجود اپنی مضبوطی برقرار رکھتے ہیں، اس کے برعکس عام کاغذ جلد خراب یا پھٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نئے کرنسی نوٹ آنے کےبعد پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنےگا؟

کچھ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق بعض ممالک میں کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے تقریباً 75 فیصد کپاس اور 25 فیصد لینن (سن) کا مرکب بھی استعمال کیا جاتا ہے، تاہم بھارتی مرکزی بینک کے مطابق ان کے نوٹ مکمل طور پر کپاس پر مشتمل ہوتے ہیں۔

اس خاص مواد میں جیلیٹن جیسی چپکنے والی اشیاء شامل کی جاتی ہیں، جو نوٹوں کو مزید مضبوط اور لچکدار بناتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کرنسی نوٹ بار بار مڑنے، بھیگنے یا استعمال کے باوجود کافی عرصے تک قابلِ استعمال رہتے ہیں۔

جدید دور میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بڑھتے رجحان کے باوجود کرنسی نوٹوں کی اہمیت برقرار ہے، اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والی یہ منفرد ٹیکنالوجی انہیں عام کاغذ سے بالکل مختلف بناتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *