آن لائن خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بڑی کمی

آن لائن خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بڑی کمی

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیرون ملک سے آن لائن خریداری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز دی ہے۔ اس کے مطابق بیرونی ممالک سے آن لائن شاپنگ پر موجودہ 5 فیصد ٹیکس کو کم کر کے صفر فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے خریداری میں مزید سہولت ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بجٹ میں فائلرز کے لیے جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز

اسی طرح برآمدی شعبے کو سہولت دینے کے لیے ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق ایکسپورٹ پر عائد 2 فیصد ٹیکس کو کم کر کے 1.25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ برآمد کنندگان کو مالی دباؤ میں کمی اور عالمی منڈی میں بہتر مسابقت حاصل ہو سکے۔

بجٹ میں خواتین کی صحت سے متعلق ایک اہم اقدام بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت سینیٹری پیڈز اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر عائد ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خواتین کو بنیادی حفظان صحت کی ضروری اشیا سستے اور آسانی سے دستیاب بنانا ہے۔

editor

Related Articles