ملک کے مختلف شہروں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے تاہم مارکیٹ میں انورٹر اور بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگا واٹ تک پہنچ گیا، اس وقت مارکیٹ میں 580 واٹس کے 2 پینلز کی لاگت تو 1لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہو کر 48 ہزار روپے پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس نئی قیمت کیساتھ اب کتنی کی ملے گی؟ جانئے
تاہم 185 امپیریل کی بیٹری 8 ہزار روپے کے اضافے سے 43 ہزار جبکہ انورٹر کا ریٹ قلت کے باعث 10 ہزار روپے اضافے سے 45 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔