ثاقب نثار کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،سینئر صحافی فخر درانی کا حیران کن دعوی

ثاقب نثار کے گرد  گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،سینئر صحافی فخر درانی کا حیران کن دعوی

صحافی اور تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ نو مئی کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، میری اطلاعات کے مطابق ثاقب نثار کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور جنرل فیض کی انکوائری میں بھی ان کا نام آرہا ہے، 9مئی سے متعلق کردار کے سوال پر سابق چیف جسٹس غصہ ہوگئے ۔

فخر درانی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے جسٹس ثاقب نثار سے بات ہوئی تھی کہ آپ کا نام لیا جارہا ہے اور آپ کے پاس ٹاپ سٹی کا کیس آیا تھا اور آپ نے اس کو ان چیمبر سنتے ہوئے نا صرف داخل دفتر کر دیا تھا بلکہ یہ بھی رپورٹس آئی تھیں کہ آپ نے وہ ریکارڈ ضائع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس کے بعد ویگن آر کی قیمتیں سامنے آگئیں

اس پر ثاقب نثا ر کا کہنا تھا کہ بطور جج اس وقت جو میں نے صحیح سمجھا وہی کیا اور جو ریکارڈ کے مطابق تھا وہی فیصلہ کیا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ جنرل فیض سے کے جو آپ سے روابطہ ہیں اور مجموعی طور پر جو نو مئی کے حوالے سے آپ کا کیا کردار ہے اس پر انہوں نے غصے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیو والوں کے ساتھ کوئی بات نہیں کروں گا اور آپ باقیوں کو بھی بتادیں کہ جیو چینل کا کوئی بھی نمائندہ مجھ سے کبھی کوئی رابطہ نہ کرے نہ ہی کوئی بات کرے ۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ریاست جب یہ فیصلہ کر لے کہ کسی کا احتساب کرنا ہے یا کسی سے حساب لینا ہے تو ایک سائن پر بھی پکڑ ہوسکتی ہے جب کہ ثاقب نثار کے بہت سے ایسے معاملات ہیں جن پر پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کے بیٹے کے حوالے سے جو مبینہ آڈیو تھی جو پبلک ریکارڈ کا حصہ ہے۔میری اطلاعات کے مطابق ان کے حوالے سے کافی مواد جمع ہوچکا ہے اور ان کو بھی اس کی اطلاع ہوگئی تھی اس لیے یہ لندن گئے ہیں۔

اور انہوں نے جانے کا یہی تاثر دیا ہے کہ وہ جس طرح ہرسال جاتے ہیں اسی طرح جارہے ہیں اور عمران خان کو بھی ان حالات کا اندازہ ہوگیا تھا اس لیے ان کے بیانات میں واضح بدلاؤ آگیا تھا۔دوسری پروگرام میں سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے یا ہوگی ۔ آڈیو سے متعلق آج تک نہیں دیکھا کہ اسے کورٹ میں جا کر ثابت کیا گیا ہو۔ باقی یہ کہنا کہ ان کے تعلقات تھے رابطے تھے اس پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو 5 سالہ قسطوں پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ثاقب نثار سیاسی بحث کا حصہ رہیں گے اور آج تک میں نہیں دیکھا کہ پاکستان میں کسی چیف جسٹس کے خلاف اس طرح کی کارروائی ہوئی ہو۔ ابھی تو یہ بھی واضح نہیں ہے کہ جنرل فیض اور عمران خان سے اگر کوئی گٹھ جوڑ ثابت ہوتا ہے تو نو مئی کا مقدمہ کس طرح سے چلے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *