چیمپئنزون ڈےکپ،آج پہلا میچ،کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی؟جانیے

چیمپئنزون ڈےکپ،آج پہلا میچ،کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی؟جانیے

شائقین کرکٹ کا انتظارآخر کا ختم ہو گیا ، چیمپئنز ون ڈے کپ کا آج سےآغاز ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان کی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز آپس میں ٹکرائیں گی ۔ ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم کو 3 کروڑ روپے اور رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ روپےکی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے موقع پر پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محمدحفیظ، شعیب ملک سمیت دیگر انٹرنیشنل اسٹارز یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کھیلیں گے

اپنی نوعیت کے پہلے ون ڈے کپ میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑی بابراعظم ، شاہین شاہ آفریدی، محمدرضوان، فخرزمان، نسیم شاہ سمیت تمام انٹرنیشنل کھلاڑی اور ڈومیسٹک پلیئرز اس میں شامل ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ایونٹ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: معین علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

editor

Related Articles