پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کیخلاف جلد ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف عنقریب ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ22 اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ کریں گے ، ملک بھر سے کارکن شرکت کریں گے ۔ اُمید ہےانتظامیہ جلسے میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرے گی ۔
پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت گرینڈ اپوزیشن قیادت کا22 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے خصوصی شرکت کی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شبلی فرازاورصاحبزادہ حامد رضا بھی شریک ہوئے، 22 اگست کے اسلام آباد میں جلسے کے انتظامات اورتیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے شیر افضل مروت سے صرف ہاتھ ملایا تھا، گلے نہیں لگایا، علیمہ خان
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صور ت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، اسلام آباد ہا ئی کورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق تازہ فیصلہ بھی زیر غور آیا، اجلاس کے شرکاء نے پارلیمنٹ میں حکومت کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔

