لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکتے کی کوشش ڈولفن ٹیم نے فوری ناکام بنادی ، گھریلو ناچاقی،پسند کی شادی پرباپ نے کزن کیساتھ مل کر بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی ۔
تفصیلات کے مطابق کٹار بند روڈ پر لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکتا دیکھ کر مقامی سکیورٹی گارڈ نے 15 پر اطلاع دی۔ جس پر پٹرولنگ پر مامور ڈولفن سکواڈ کی ٹیم فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا
لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کے لیےدریائے راوی میں پھینکنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی، نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو لیک معاملہ، ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل
لڑکی کے والد برکت علی اور اس کے کزن محمد امین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی اور ملزمان کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مقامی پولیس وقوعہ کے حوالہ سے تفتیش کررہی ہے، مزید حقائق تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔