ایف بی آر نے 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کردی

ایف بی آر نے 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کردی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق رواں سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں گیا ہے اور اس حوالے سے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

ایف بی آر زرایع کے مطابق ٹیکس گوشوارہ نہ داخل کرانے کی صورت میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اورڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1 فیصد کے مساوی یومیہ جرمانہ ہوگا اورفرد کی صورت میں کم از کم پینلٹی ایک ہزار روہے جبکہ دیگر کیٹگریز کیلئے 50 ہزر روپے ہوگی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق بیرون ملک سفر، بینک بیلنس، پراپرٹی، گھر، گاڑی رکھنے والے افراد گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں اور تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے تاجروں دوکانداروں کیخلاف کاروائی ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق رجسٹریشن نہ کرانے والے کی دوکان پہلے ڈیفالٹ پر 7 دن اور اس کے بعد 20 دن کیلئے سیل کی جائے گی اور پہلے ڈیفالٹ پر 5 کروڑ اور اس کے بعد ہر ڈیفالٹ پر بیس کروڑ روپے پینلٹی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *