سینئر صحافی شبیر ڈارکا کہنا ہے کہ فیض حمیدکی گرفتاری کو لے کرعمران خان خوفزدہ اورفکرمند ہیں ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں شبیر ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جنرل فیض کی گرفتاری کو لے کر فکر مند تو ہیں‘وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ میں خوفزدہ نہیں ہوں لیکن اصل میں وہ خوفزدہ بھی ہیں اور ان کو فکر بھی ہے۔ ان کویہ سمجھ آگئی ہے کہ جنرل فیض کے کسی بھی اعترافی بیان سے وہ مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں مزید 6 اہلکار گرفتار
دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو بغاوت کی بات ہے اس میں ذرائع بتاتے ہیں کہ جو اہم چارج ہے یہ ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کے بعدمتعدد جگہوں پر لوگوں سے رابطوں میں رہے ۔ ان سے یہ بات منسوب کی جارہی ہے کہ وہ متعد د جگہوں پر کہتے رہے کہ پاکستان کی فوج کی قیادت اس وقت بالکل تنہا کھڑ ی ہے۔
خدانخواستہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ان کی پوری فورس یاپوری کور کمانڈ کررہے ہیں وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں انہوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی۔یہ بات کتنی درست ہے یا کتنی غلط یہ وقت بتائے گا۔ فیض حمید نے اپنی ہی فوج کے سربراہ کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد یہ سب کچھ کرنے کی کوشش کی۔