کراچی کی سیاست میں اہم پیشرفت: ایم کیوایم پاکستان کے ناراض رہنما اکھٹے ہوگئے

کراچی کی سیاست میں اہم پیشرفت: ایم کیوایم پاکستان کے ناراض رہنما اکھٹے ہوگئے

ایم کیو ایم کے سابق رہنما ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے انضمام کے بعد سے بیشتر قیادت ناراض ہو کر منظر عام سے غائب ہو گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی ملاقات سے منظر عام پر آنے کے بعد عامر خان کراچی میں پہلی دفعہ کسی سیاسی رہنما کے گھر پہنچے ہیں اور سابق ایم پی اے عباس جعفری بھی 2024 کے جنرل الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض تھے اس حوالے سےامکان ظاہر کیا جا رہا ہے کے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے کہنے پر کراچی میں سیاسی ملاقاتیں شروع کی گئی ہیں۔ زرایع کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا ہے اور ایم کیو ایم کو بھی شمولیت کی دعوت دی تھی جن میں سابق رہنماؤں میں ایم کیوایم کے سابق سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان او سابق مئیر کراچی وسیم اختر شامل ہیں، سابق سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کئی عرصے سے دبئی میں مقیم تھے اورسابق مئیر کراچی او ڈپٹی کنوینر وسیم اختر بھی ملک سے باہر روانہ ہو گئے تھے۔یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ چند روز میں عامر خان اور وسیم اختر ایم کیو ایم کے ناراض رہنماؤں اور زمہ داران سے بھی ملاقات کرے گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *