سابق چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعدلیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید سے ملاقات کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ثاقب نثار نے کہا کہ میرا 9مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ، میرے حوالے سے جو بھی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ بالکل غلط اور بکواس ہیں ۔
صحافی نے جن ان سے پوچھا کہ آپ کا فیض حمید کے ساتھ تعلق تھا جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ میری بہت عزت کیا کرتے تھے اور وہ تابعدار بھی رہے ہیں ، صحافی نے سوال کیا کہ کیا ریٹائرمنٹ کے بعد انکافیض حمید سے کوئی رابطہ رہا؟۔
اس سوال پر ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جب وہ 2022ء میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سوات اپنی فیملی کے ساتھ گھومنے گئے تھے تب فیض حمید نے ان کو فون کر کے کہا تھا کہ آپ ہمارے علاقے میں آئے ہوئے ہیں تو ہمارے ساتھ پشاور میں کھانا کھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں مزید 6 اہلکار گرفتار
جس کے بعد وہ اپنے خاندان سمیت سوات سے واپسی پر پشاور چلےگئے جہاں جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے انہیں کھانے کی دعوت دی تھی ۔ اپنی وطن واپسی سے متعلق ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وہ 6 یا 7 ستمبر کو واپس آئیں گے۔